اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات میں ایک نیٹو فوجی اور 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان صوبے غزنی کے ضلع باہرامی شاہد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 مقامی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غزنی کے نائب پولیس سربراہ اسد اللہ انصافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نیٹو نے افغانستان کے مشرق میں مسلح کارروائی کے دوران ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
.......
/169